the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ناندیڑ: ۱۸؍اکتوبر (اعتماد نیوز)ناندیڑ ضلع کے ۹؍اسمبلی حلقوں میں گزشتہ ۱۵؍اکتوبر کو پرامن طورپر رائے دہی عمل میں آئی تھی ۔ ۱۹؍اکتوبر کو صبح ۸بجے سے ووٹوں کی گنتی کا کام شروع ہوگا ۔ ووٹوں کے گنتی کے کام کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں ۔ ووٹوں کی گنتی کیلئے الیکشن اسٹاف کو مکمل طورپر ٹریننگ دی گئی ہے ۔ناندیڑ ضلع کے تمام ۹؍اسمبلی حلقوں میں رائے شماری مرکز پر ۱۴؍ٹیبل موجود رہیں گے ۔ ہر ٹیبل پر ووٹنگ مشین رکھ کر اس کے ووٹوں کی گنتی کی جائے گی ۔ ہر اسمبلی حلقہ کے لئے ۱۷؍نگران کار ، ۱۷؍اسسٹنٹ ، پوسٹل ووٹوں کی گنتی کے ۴نگرانکار اور ان کے ۲؍اسسٹنٹ موجود رہیں گے ۔ ہر اسمبلی حلقہ کیلئے ۲۱؍مائیکرو آبزرور وہاں پر مقرر کئے گئے ہیں ۔ فی الحال تمام اسٹرانگ روموں میں سخت پولس بندوبست میں ووٹنگ مشینیں محفوظ ہیں ۔ اسٹرانگ روموں پر مقامی پولس کے علاوہ آرمس فورس کے جوان تعینات ہے ۔ ناندیڑ ضلع کے ۹؍اسمبلی حلقوں کے رائے شماری مرکز کا بھی اعلان کردیا گیا ہے ۔ کنوٹ حلقہ کے ووٹوں کی گنتی آئی ٹی آئی گوکندہ ، حدگاؤں حلقہ کے ووٹوں کی گنتی اوبی سی گرلز ریسیڈینشیل



اسکول حدگاؤں ، بھوکر حلقہ کے ووٹوں کی گنتی ضلع پریشد اسکول بھوکر ، ناندیڑ شمال حلقہ کے ووٹوں کی گنتی پالی ٹیکنک کالج کی آئی ٹی بلڈنگ ناندیڑ ، ناندیڑ جنوب حلقہ کے ووٹوں کی گنتی پالی ٹیکنک کالج کی ورکشاپ بلڈنگ ناندیڑ، لوہا اسمبلی حلقہ کے ووٹوں کی گنتی تحصیل آفس لوہا ، نائیگاؤں اسمبلی حلقہ کے ووٹوں کی گنتی سماجی انصاف بھون نائیگاؤں ، دیگلور حلقہ کے ووٹوں کی گنتی پنچایت سمیتی سبھا گرہ ہال دیگلور ، مکھیڑ حلقہ کے ووٹوں کی گنتی ضلع پریشد اسکول مکھیڑ میں کی جائے گی ۔ آج ضلع کلکٹر دھیرج کمار نے مختلف اسمبلی حلقوں میں گھوم کر وہاں کے اسٹرانگ روم کا معائنہ کیا ۔ ساتھ ہی ضلع کلکٹر نے آج رائے شماری مراکز پر کی گئی تیاریوں کا جائزہ لیا ۔ الیکشن محکمہ کی جانب سے ووٹوں کی گنتی کی تیاریوں کا کام تقریباً مکمل ہوچکا ہے ۔ مذکورہ رائے شماری مراکز پر ۱۹؍اکتوبر کو صبح ۸بجے سے ووٹوں کی گنتی کا کام شروع ہوگا ۔ ہر راؤنڈ میں ملنے والے ووٹوں کی تفصیلات متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے جاری کی جائے گی ۔ ووٹوں کی گنتی کا کام مکمل ہونے کے بعد قطعی نتیجے کا اعلان کیا جائے گا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.